ابنا: جنرل عبدالرحیم موسوی نے دفاع مقدس کو ملت ایران کی فتح اور کامرانی کا سبب قراردیا ۔ انہوں نے فوج کے کیڈٹ کالجوں میں نئے طلبہ کی آمد پر منعقدہ جشن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوج میں معنویت اور روحانیت خاص مقام رکھتی ہے اور سب پر واجب ہے کہ وہ دفاع مقدس کے حالات با بغور جائزہ لیں۔جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایران کی فوج ایک معنوی اور روحانی فوج ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کل سے ہفتہ دفاع مقدس شروع ہورہا ہے۔ اس ہفتے کےدوران مسلح افواج اپنی کامیابیوں کی رونمائي کرتی ہیں اور سامراج کی مسلط کردہ جنگ کے دوران ملک وملت اور دین و ایمان کو دشمنوں کے یلغار سے بچانے والے جیالوں کی یاد منائي جاتی ہے۔
.......
/169